ورلڈ فوڈ پروگرام اسرائیل کے تابع، فلسطین میں خوراک کی سپلائی معطل

ویب ڈیسک: ورلڈ فوڈ پروگرام نے اسرائِیلی حکام کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام نے فلسطینی عوام کو خوراک کی سپلائی روک دی جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اسرائیل کے حکم پر کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خوراک کے عالمی ادارے نے اسرائیلی فوج کی خواہش پر غزہ میں خوراک کی فراہمی روکنے کا اعلان کرتے ہوئے غزہ میں خوراک کی فراہمی روک دی۔
ذرائا کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب اقوام متحدہ کے زیلی ادارے ہی غزہ کی صورتحال دنیا بھر کو بتا رہے ہیں جس میں کہا جا رہا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائِ مخدوش ہے، وہاں بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔
عالمی ماہرین اس سے قبل کہ چکے ہیں کہ غزہ میں غذائی کمی اور صاف پانی کی کمیابی کے باعث لوگ مر رہے ہیں، بچے اور خواتین ان مرنے والوں میں سب سے زیادہ ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیلی ادارے کو اس بارے ضرور سوچنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  بلور خاندان سیاست سے کنارہ کش؟ بلورہاوس کی رونقیں ماند