رجسٹرڈ افغانوں کے قیام کی مدت میں 8 روز باقی رہ گئے ، کاونٹ ڈاون شروع

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے رجسٹر ڈ افغان مہاجرین کو واپس اپنے وطن بھیجنے کی ڈیڈ لائن کے ختم ہونے میں 8 روز باقی رہ گئے ہیں۔
اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے توسیع نہ ہونے کی صورت میں افغان مہاجرین کے انخلاءکا سلسلہ شروع کردیا جائے گا یا پھر اس ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کا مدت قیام31دسمبر کو ختم ہوگیاتھا جس کے بعد اس میں 29 فروری تک توسیع کردی گئی تھی۔
اس توسیعی مدت میں اب 8 روز باقی رہ گئے ہیں ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اعلیٰ حکام کے سامنے مختلف تجاویز زیر غور ہیں جس میں افغان مہاجرین کے قیام کیلئے انہیں مزید مہلت دینے یا پھر ان کا انخلا شروع کرنے کا فیصلہ کیاجائے گا ۔

مزید پڑھیں:  ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطا تارڑ