مخصوص نشستیں

ن لیگ کو 20، پی پی کو 13مخصوص نشستیں ملنے کا امکان

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کر لیا ، ن لیگ کو 20، پی پی 13، ایم کیو ایم کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے ۔
پی ٹی آئی کی 27 مخصوص نشستوں کا مستقبل الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں جبکہ تیرہ سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں ۔
رپورٹ کے مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہونے والی جماعتوں میں جماعت اسلامی، جے یو آئی ف، تحریک لبیک، اے این پی، آئی پی پی، مسلم لیگ ضیاءپختونخوا ملی عوامی پارٹی ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس شامل ہیں، مسلم لیگ ق کو بھی مخصوص نشستوں کے حصول میں مشکلا ت درپیش ہیں۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین ، مرکزی مسلم لیگ، نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی بھی مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرسکیں۔
جن جماعتوں کو مخصوص نشستیں ملیں گی ان میں مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں 16 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے پیپلز پارٹی کو 11 خواتین اور 2 خواتین کی مخصوص نشستیں ملنے کا عمل متوقع ہے۔
ایم کیو ایم کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 4 اور ایک اقلیتی نشست ملنے کاامکان ہے، پی ٹی آئی کی 27 مخصوص نشستوں کا مستقبل الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے، الیکشن کمیشن کی صوابدید پر خواتین کی 23 اور 4 اقلیتی نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی۔

مزید پڑھیں:  لیبر پارٹی کے صادق خان نے میئر لندن بننے کی ہیٹرک مکمل کر لی