معذرت

ن لیگ نے جے یو آئی کی پیشکش پر معذرت کرلی

ویب ڈیسک :بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے ن لیگ نے جے یو آئی کی پیشکش پر معذرت کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل عبدالغفور حیدری نے اپنے وفد کے ہمراہ ن لیگ کے رہنماءاسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔
دونوں جماعتوں کے وفودکے درمیان ملاقات میں بلوچستان میں حکومت سازی پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل جے یو آئی عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور ن لیگ کم ازکم بلوچستان میں حکومت بناسکتی ہیں۔
ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم تو چاہتے تھے کہ مل کر چلا جائے لیکن مولانا آپ نے بہت دیر کردی،گزشتہ چار دن سے آپ سے رابطہ کر رہے تھے لیکن رابطہ نہیں ہوا۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ شراکت اقتدار کا معاہدہ کرلیا ہے، ن لیگ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والی ہے۔
اسحاق ڈار نے جے یو آئی وفد کو جواب دیا کہ اب اعلیٰ قیادت ہی اس پرکوئی فیصلہ کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا کی مرکزی شاہراہ کھنڈرات میں تبدیل، راہگیر مشکلات کا شکار