وزارت اعلیٰ کا تاج

بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا ؟

ویب ڈیسک :بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا ،پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل کرلی۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اورسابق صدرآصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس تین ناموں پر غور کیا گیا جن میں صادق عمرانی، ثناءاللہ زہری اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائدین نے پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے الگ الگ بھی ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کوشراکت اقتدار میں اسپیکر اور سینیئر وزیر دیا جائے گا اور دونوں پارٹیوں کو ایک جتنی صوبائی وزارتیں دی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایاکہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کیلئے نام کا اعلان اگلے 36 گھنٹوں تک کردیاجائےگا۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ پر 3سال کی سزا کا بل منظور