فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا کیلئے فیصل کریم کنڈی مضبوط امیدوار

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے ساتھ پاور شیئرنگ معاہدے کے تحت پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کے لئے چار سامنے آگئے جن میں فیصل کریم کنڈی گورنر کے لئے مضبوط امیدوار ہیں ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے زیر غور ناموں میں مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی، شجاع خان گورنر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں، یاور نصیر اور امجد آفریدی بھی گورنر شپ کے امیدوار ہوں گے۔
ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ فیصل کریم کنڈی گورنر شپ کے لئے مضبوط امیدوار کے طورپر سامنے آسکتے ہیں ۔
اس سے قبل پنجاب میں گورنر کے عہدے کے لیے ممکنہ نام بھی سامنے آئے تھے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے نام زیر غور ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کاخیبر پختونخوا میں سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنےکا حکم