جے آئی ٹی قائم

سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کے خلاف انتخابات کے دوران سوشل میڈیا پر مذموم مہم چلانے والوں کے خلاف تحقیقات کے لیے 5 رکنی اعلیٰ سطح کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہیں، گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔
جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔
جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج اور مستقبل میں سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی۔
تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مذاکرات کیلئے کسی کا پیغام نہیں ملا، بیرسٹر گوہر