فضل الرحمن

قادیانیوں کوتبلیغ کی اجازت دینا شریعت اورآئین کےخلاف ہے،فضل الرحمن

ویب ڈیسک:جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قادیانیت کی ترویج سے متعلق عدالتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا قادیانیوں کو اپنے مذہب کی تبلیغ کےلئے اجازت دینا شریعت ،آئین اور قانون کے خلاف ہے۔
عدالتی فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مغرب کی خواہشات پر دیاگیا ہے جسے ہم علی الاعلان مسترد کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہ کہ فیصلے میں پیش کئے گئے قرآن کریم کے حوالے غلط اور بددیانتی پر مبنی ہیں‘قرآن کریم کے دیئے گئے حوالے ان کے شان نزول اور پس منظر سے کوئی مطابقت نہیں رکھتے۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا مزید کہنا تھا کہ آئمہ اور خطباءاپنے خطبوں میں اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کریں۔
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں‘فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل میں جے یو آئی فریق بنے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی