لاہور قلندرز کوشکست

لاہور قلندرز کوشکست:ملتان سلطانز نے فتوحات کی ہیٹرک کرلی

ویب ڈیسک :پاکستان سپر لیگ 9 میں ملتان سلطانز نے فتوحات کی ہیٹرک مکمل کرلی ،لاہورقلندرز کو 5وکٹوں سے شکست دیدی ۔
ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کا 167 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کپتان محمد رضوان 82 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلوادی۔
ملتان میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، وین ڈر ڈوسن 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ فخر زمان نے 41، سکندر رضا نے 23، جہانداد خان نے 16 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 2، رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق 6 اور بریتھویٹ 15 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
ملتان کی جانب سے محمد علی نے 2، عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کو اب تک اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی جبکہ ملتان سلطانز نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ