اسرائیل کی تمام خلاف ورزیوں کا حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، روس

ویب ڈیسک: عالمیعدالت انصاف میں روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی تمام خلاف ورزیوں کا بہترین اور واحد حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی عدالت انصاف کی کارروائی کے دوران روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے، اسرائیل کی جارحیت نے ہر طرف تباہی پھیلا رکھی ہے۔
عالمی عدالت انصاف میں روس نے مؤقف اپنایا کہ غزہ میں شہریوں کا قتل عام قطعی ناقابل قبول ہے۔ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی آبادکاری پالیسی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی شدید خلاف ورزی ہے۔
روس کی جانب سے یہ بھِ کہا گیا کہ عدالت اسرائیل کو خلاف ورزیاں ختم کرنے اور ان کا معاوضہ ادا کرنے کا کہنے میں حق بجانب ہوگی جبکہ اسرائیل کی تمام خلاف ورزیوں کا بہترین حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے باٰعث ہر 3 منٹ میں ایک شہری کو شہید کیا جا رہا ہے۔ سکول، پناہ گاہیں اور طبی مراکز بھی صیہونیوں کے نشانے پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب