اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید 118 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے بدستور جاری ہیں، اس دوران شہریوں سمیت امدادی ٹرکوں پر بھی بمباری کی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی افواج کی بمباری کی وجہ سے مزید 118 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ انہی حملون کی وجہ سے ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی شمالی غزہ میں امداد کی ترسیل روک دی۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 118 فلسطینی شہید جبکہ 163 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 29 ہزار 313 ہوگئی ہے۔ ان حملوں میں 69 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا عملہ 8 ماہ سے تنخواہوں سے محروم