تھانہ ناصر باغ کی حدود میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: تھانہ ناصر باغ کی حدود میاں خان گڑھی میں موٹر کار پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 ا فراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں‌ٹیکسی ڈرائیور عجب خان، ریاض اور حمزہ لگ کر زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا لیکن ریاض اور عجب خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ڈی ایس پی ریگی جاوید اختر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ واقعہ کی وجوہات اور اصل حقائق جاننے کیلئے پولیس نے اہم شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ موٹر کار پر فائرنگ میں 2 ا فراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے اس حوالے سے تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے علی ظفر کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا