لاہور، ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل

ویب ڈیسک: ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ نے معطل کر دیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے نگران حکومت نے قانون کے منافی اعلامیہ جاری کیا جس سے ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گا۔
بعدازاں شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان علیحدگی کی پیشگوئی