آئِی ایم ایف کو اہداف پر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال

ویب ڈیسک: پاکستان کی وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو اہداف پر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کر دی گئِی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے دوسرے اقتصادی جائزے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کے 26 میں سے 25 اہداف پر عملدرآمد مکمل کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کی اہداف کے بارے میں جاری رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ایس او ایز سمیت این ایچ اے، پاکستان پوسٹ، براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے قوانین میں ترامیم نہ ہو سکیں۔
آئی ایم ایف کو ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق ٹیکس استثنیٰ اور ٹیکس ایمنسٹی نہ دینے کی شرط پر مکمل عملدرآمد کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن آنے سے قبل تمام اہداف پورے کر لئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا