علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں 16 مارچ تک توسیع

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں 16 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت جج ارشد جاوید نے کی۔
اس موقع پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئَے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر