مانسہرہ، مکان میں زوردار دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ کے علاقے شنکیاری میں مکان میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 شیدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ بارودی مواد پھٹنے کےباعث ہوا۔
ڈی ایس پی یاسین جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دھماکہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں سیف الاسلام ولد گل محمد اور اشفاق ولد محمد سائیں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ زوردار دھماکہ کے باعث لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا .

مزید پڑھیں:  پشاور، 1936 سے قائم تاج سوڈا آج بھِی لوگوں میں مقبول