وینزویلا، سونے کی کان منہدم ہونے سے 23 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: وینزویلا کی ریاست بولیوار میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 23 افراد ہلاک ہو گئَے۔ ریسکیو ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سونے کی کان میں دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔
ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت تقریباً 200 افراد کان میں کام کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیر سول پروٹیکشن کارلوس پیریز امپویڈا نے ایکس پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں تمام منظر دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ وینزویلا کی ریاست بولیوار میں سونے کی کان منہدم ہونے سے 23 افراد ہلاک ہو گئَے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین اولمپک کمیٹی کا اسرائیل کو مقابلوں سے خارج کرنے کا مطالبہ