خیبر پختونخوا اسمبلی

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ نہ ہوسکا

ویب ڈیسک:گورنر حاجی غلام علی کی نجی مصروفیات پر روانہ ہونے کے باعث خیبر پختو نخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کا کا اسمبلی اجلاس سے متعلق چیف سیکرٹری سے رابطہ ہوا ہے تاہم چیف سیکرٹری نے اسمبلی اجلاس سے متعلق لا علمی ظاہر کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر غلام علی نجی مصروفیات کے باعث 4 روز کے لیے شہر سے باہر چلے گئے ہیں ‘اگلے 5 روز تک صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا کوئی امکان نہیں، اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد اسپیکر ہاؤس سمیت پشاورمیں موجود ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کے بعد 21 دن کے اندراسمبلی اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہے اور آئین کے مطابق 21 دن 29 فروری کو پورے ہوں گے-

مزید پڑھیں:  حکومت آزادی اظہاررائے پریقین رکھتی ہے ،عطاء تارڑ