قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے صدر مملکت کو سمری ارسال

ویب ڈیسک:8فروری کے عام انتخابات کے نتیجے میں بننے والی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے صدر مملکت کو سمری ارسال کردی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور کے مراسلہ کے مطابق صدر مملکت آئندہ 2 روز تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔
نو منتخب قومی اسمبلی کے لیے 26 تا 28 فروری کی تاریخ تجویز کی گئی ہیں۔
دوسری جانب سندھ اور پنجاب اسمبلی نے بھی نو منتخب اراکین سے حلف لینے کے لیے اجلاس طلب کر لیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سمیں بلاک نہیں نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکنے کا آرڈر کیا، جسٹس عامر فاروق