ایم کیو ایم کا وفاق میں 4 وزارتوں اور سندھ کی گورنرشپ کا مطالبہ

ویب ڈیسک: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) لیگ سے وفاقی کابینہ میں چار وزارتوں اور سندھ کی گورنر شپ کا مطالبہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جہاں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی سے متعلق پاور شیئرنگ کا فارمولا مرتب کیا جاچکا ہے‘ وہیں ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ میں 4 وزارتوں کے لیے اصرار کیا ہے۔
ایم کیو ایم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ لینا چاہتی تھی لیکن مسلم لیگ (ن) پہلے ہی یہ عہدہ پیپلز پارٹی کو دے چکی تھی۔
وفاقی کابینہ میں وزارتوں کے علاوہ ایم کیو ایم نے قانون سازی کے تحت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
دوسری طرف ایم کیو ایم کامران ٹیسوری کو گورنر کے عہدے پر برقرار رکھنا چاہتی ہے۔
اس حوالے سے ایم کیو ایم پنجاب کے رہنما محمد زاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ نے بھی موجودہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو برقرار رکھنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالت نے علی امین گنڈاپور 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا