لرزہ خیز قتل

چارسدہ میں کار سوار 3افراد کا لرزہ خیز قتل

ویب ڈیسک :چارسدہ تھانہ عمر زئی کی حدود ترنگزئی میں سوار تین افراد کا لرزہ خیز قتل کیاگیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ترنگزئی دارالعلوم کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے موٹر کار میں سوار تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
پولیس نے فوی طورپر لاشیں شناخت کیلئے چارسدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ہیں تاہم تاحال شناخت نہ ہو سکی ۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت کے لئے رابطے شروع کردیئے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پر تحریک انصاف نے وائٹ پیپر جاری کر دیا