زر مبادلہ کے ذخائر

زر مبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی

ویب ڈیسک:زر مبادلہ کے ©ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے جبکہ 16 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہاسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 8 ارب ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر سمیت مجموعی زرمبادلہ کی سطح 13.09 ارب ڈالر پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وادی تیراہ میدان میں‌ سیلاب نے تباہی مچا دی، کروڑوں کا نقصان