عالمی عدالت

اسرائیلی مظالم:پاکستان آج عالمی عدالت میں موقف پیش کریگا

ویب ڈیسک:پاکستان نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آج عالمی عدالت انصاف میں موقف پیش کرے گا ۔
دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم آج پاکستان کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں نہتے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کے مظالم پر آواز اٹھائیں گے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی طرز عمل سے پیدا ہونے والے نتائج پر عالمی عدالت انصاف کی مشاورتی کارروائی جاری ہے، یہ کارروائی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی طرف سے عالمی عدالت سے مشاورتی رائے کیلئے کی گئی درخواست پر شروع ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے عالمی عدالت انصاف سے فلسطین پر اسرائیل کی بربریت کیخلاف فیصلہ نہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
عالمی عدالت انصاف میں امریکی نمائندے کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل کو فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے نکالنے کا مطالبہ کرنے کیلئے سکیورٹی کے تحفظات کو پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
امریکی نمائندے نے مزید کہا ہے کہ امریکا اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن اور فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کام کر رہا ہے، فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کا غیر مشروط انخلاءنہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  فرہاد احمد گمشدگی کیس: سیکرٹری داخلہ اور دفاع عدالت طلب