شہباز شریف

ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، شہباز شریف

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔
شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ افہام و تفہیم اور باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے‘ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا میری اولین ترجیح ہے‘ ملک کسی صورت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پوری تندہی، محنت اور ایمانداری سے عوام کی خدمت کریں گے‘ ملک کو ترقی دینے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے شب و روز کاوشیں کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائد (ن) لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

مزید پڑھیں:  کرم ، قبائل کے مابین شدید فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق،37 زخمی