مراد علی شاہ کا نام فائنل

سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے ایک بار پھر مراد علی شاہ کا نام فائنل

ویب ڈیسک:پیپلز پارٹی نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لئے تیسری مرتبہ بھی مراد علی شاہ کا نام فائنل کر لیا ،پارٹی قیادت آج ارکان کو اعتماد میں لے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر سندھ کی وزارت اعلیٰ کا تاج مراد علی شاہ کے سر سجانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے دیگر قیات کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ منگل کو تیسری بار وزیر اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھائیں گے۔
مراد علی شاہ نے تیسری مرتبہ وزارت اعلیٰ کے لیے نامزدگی پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ جاپان ملتوی