ڈھائی ہفتے بعد ملاقات

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ڈھائی ہفتے بعد ملاقات

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ڈھائی ہفتے بعد ملاقات ہوئی ہے ۔
اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی سے اہلیہ بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں ملاقات کرائی گئی ۔
سماعت کے دوران دوران عمران خان روسٹرم پر آئے اور انہوں نے عدالت سے ڈینٹسٹ کو چیک اپ کروانے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 7 مہینے ہوگئے، ایک باربھی ڈاکٹرکے پاس نہیں گیا جس پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ جیل میں ڈاکٹرز موجود ہیں، آپ چیک اپ کروالیں۔
عمران خان کا کہنا تھا 70 سال کی عمر میں دانت کا چیک اپ کروانا ہے، جیل کا ڈاکٹر میرے دانت ہی نہ نکال دے، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ درخواست دے دیں اس پر مناسب حکم سناتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طیارہ آج 10بجے کرغستان کیلئے روانہ ہوگا،بیرسٹر سیف