پی ٹی آئی ملک میں جمہوریت کیلئے کوشاں رہے گی، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں جمہوریت کیلئے کوشاں رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی جس سے ملک کو نقصان پہنچے۔
رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہر وہ کام کرے گی جس سےملک میں قانون کی حکمرانی ہو۔
پی ٹی آئی رہنما کے مطابق تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کی بالادستی کیلئے کوشاں رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں تاکہ عام شہری تحفظ محسوس کرے اور اسے انصاف بھی مہیا ہو۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ :نیب ترامیم سے متعلق درخواستیں سماعت کیلئے مقرر