چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، ملک شہزاد احمد 8 مارچ کو حلف لیں گے

ویب ڈیسک: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کیلئے جسٹس ملک شہزاد احمد کا نام سامنے آ گیا.
لاہور ہائیکورٹ کے سیینر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان 8 مارچ کو لاہور ہائیکورٹ کے 52 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا کی ہڑتالوں سمیت سائلین کو درپیش مسائل بڑا چیلنج ہوں گے جبکہ وکلا مثبت پالیسیز کیلئے پُر امید ہیں۔
اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

مزید پڑھیں:  ریاض، رواں سال مناسک حج 14 تا 19 جون ادا کیے جائیں گے