عالمی عدالت انصاف فلسطین پر اسرائیلی قبضہ ختم کرائے، کویت

ویب ڈیسک: عالمی عدالت انصاف میں جاری کارروائی کے دوران کویت کے سفیر علی احمد ابراہیم الدفیری نے مطالبہ کیا ہے کہ آئِی سی جے دہائیوں سے جاری ناانصافی کو ختم کرانے سمیت فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی قرار دے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج نے بزور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف ایک غیر قانونی اور ہر قسم کے اصولوں سے عاری جنگ چھیڑ رکھی ہے جس میں بین الاقوامی قوانین کی بھی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ فلسطینی علاقوں پر گزشتہ 57 سال سے جاری ہے جس میں لاتعداد فلسطینی شہید ہوئے۔
کویت کے سفیر علی احمد ابراہیم الدفیری نے عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ اب یہ غیر قانونی ار بربریت رکنی چاہیے۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد