مہمند، شگئی کرکٹ گراؤنڈ کا معاوضہ نہ ملنے پر بابی خیل قوم کا احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں مہمند کرکٹ گراؤنڈ المعروف شگئی کرکٹ گراؤنڈ کا معاوضہ نہ ملنے پر بابی خیل قوم کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا۔ احتجاج میں اہالیان علاقہ سمیت قوم کے مشران نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر بابی خیل قوم کے مشران کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ شگئی کرکٹ گراؤنڈ کا معاوضہ فوری طور پر ادا کیا جائے۔
مشران کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری زمین پر زبردستی قبضہ کرکے یہاں گراؤنڈ بنایا گیا۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ملی بھگت سے ہمارے 70 لاکھ روپے ہڑپ کئے گئے ہیں۔
علاقہ مشران کا کہنا تھا کہ مہمند گراونڈ کی حدود کے باہر کسی قسم کے ابادی کو نہیں مانتے۔ حکومت ہمارے مطالبات پورے کرتےہوئے شگئی کرکٹ گراؤنڈ کا معاوضہ فوری طور پر ادا کرے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، احتجاج پر پابندی عائد