اسلام آباد میں بسنت میلہ پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں بسنت میلہ پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ اس حوالے سے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ دفعہ 144 نافذ کے باوجود پتنگ بازی کرنے والوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں واضح احکامات جاری کر دیئَے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پاکستانی طلبہ کی کرغزستان سے واپسی کیلئے مفت پروازوں کا فیصلہ