مہنگائی کا جن بے قابو، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں‌اضافہ، عوام پریشان

ویب ڈیسک: مہنگائی کا گراف بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار نے عوام کے ہوش اڑا دیئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے باعث مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 04 فیصد بڑھی۔
ذرائع کے مطابق ٹماٹر 24روپے 53پیسے، برائلر مرغی 5روپے 49پیسے،کیلے 9روپے 40پیسے،چینی 1روپے 25پیسے مزید مہنگی ہو گئی ہے۔
مہنگائی کی شرح میں اضافہ کی وجہ سے عوام شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں‌اضافہ کے حوالے سے ادارہ شمارت نکی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مٹن 15روپے 7پیسے،بیف 6روپے 26پیسے،دہی 1روپے 53 پیسے ، دال مونگ 1روپے 67پیسے جبکہ دال مسور 1روپے 21پیسے،چائے، لہسن، دال چنا، دال ماش اور دودھ کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا کی رفتار فائر وال کی آزمائش سے سست پڑنے لگی