حالات بدلنے کیلئے ہمیں سچ بولنا ہوگا، گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ

ویب ڈیسک: گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کا کہنا تھا کہ حالات بدلنے کیلئے ہمیں سچ بولنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کے اداروں میں ڈاکٹرز اور اساتذہ حاضری نہیں دیتے۔ اس سے حالات کیسے سدھر سکتے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے اکثر اضلاع میں لیبر روم تک فعال نہیں، حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ادویات مریضوں تک نہیں پہنچ پاتیں۔
گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اربوں روپےخرچ کرنےکے باوجود بھی کوئی تبدیلی نظرنہیں آتی۔ اس کیلئے ہمیں سچ بولنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بشکیک ائیرپورٹ پر بورڈنگ جاری، پاکستانی طلبہ جلد وطن پہنچ جائیں گے