شب برات، سندھ کے تعلیمی اداروں میں 26 فروری کو تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک: شب برات کی مناسبت سے سندھ کے تعلیمی اداروں میں 26 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری و نجی سکولز اور کالجز 26 فروری بروز پیر بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ شب برات شعبان کی 15 ویں شب کو آتی ہے اور اس حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  جے یو آئی پشاور کے زیر اہتمام مبارک ثانی کیس فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ