نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی نے حلف اٹھا لیا، سیکورٹی کے سخت انتظامات

ویب ڈیسک: سندھ کے نومنتخب اراکین اسمبلی کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جس کیلئے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا جبکہ اس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کا کوٹہ ملنے اور چار آزاد امیدواروں کے شامل ہونے کے بعد پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں 114 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، ایم کیوایم اراکین 36 جبکہ ایوان میں جی ڈی اے کی 3 سیٹیں ہیں۔
نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں صرف طاقتور کی حکمرانی ہے،عمران خان