کراچی، اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج، متعدد کارکنان زیر حراست

ویب ڈیسک: نومنتخب اراکین سندھ اسمبلی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق دفعہ 144 کے باوجود اسمبلی کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے 10 کارکنان کو احتجاج کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔
یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کے باہر گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنان کا احتجاج جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کےدوران پولیس نے کارکنان کو حراست میں لینا شروع کر دیا ہے جن میں خواتین کارکنان بھی شامل ہیں۔
ان کارکنان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس دوران مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھ گئی