کراچی، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، راشد محمود سومرو

ویب ڈیسک: جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، یہ حق ہم سے کیوں چھینا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی ٹول پلازہ پر جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان کو سندھ پولیس کی جانب سے روک دیا گیا۔
ان اراکین میں جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو کو بھی پولیس کی جانب سے روکا گیا ہے۔
اس موقع پر راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم سے یہ حق کیوں چھینا جا رہا ہے۔ ہم سندھ اسمبلی میں دھرنا دینا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی طلبہ کا گریجویشن تقریب میں احتجاج، فلسطین آزاد کرو کے نعرے بلند