پشاور، کافوڈھیری میں فریقین کے مابین فائرنگ تبادلہ تیسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ کافوڈھیری سالار قلعہ میں دو قوموں کے مابین فائرنگ تبادلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان کے گھر پر بھی مخالفین کی جانب سے ہر قسم ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی ہے۔
فائرنگ تبادلہ علی الصبح وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔
یاد رہے کہ سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان اور ان کے مخالفین کے مابین زمین کا تنازعہ چلا آ رہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ 3 دن سے فائرنگ تبادلہ جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 دنوں سے جاری فائرنگ کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ ایس پی ورسک ڈویژن بھاری نفری کے ہمراہ کافور ڈھیری میں موجود ہیں۔ حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس افسران آر آر ایف کمانڈوز کے ہمراہ بکتر بند گاڑیاں گشت کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  متنی میں فائرنگ سے 2 نوجوان دوست قتل، ملزمان فرار