پشاور میں 4 احتساب عدالتیں ختم، وفاقی حکومت کا اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: صوباءی دارالحکومت پشاور میں 4 احتساب عدالتیں ختم جبکہ 4 کام جاری رکھیں گی۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 4 میں سے ‏2 کو انٹی نارکوٹکس، 1 کو ایف آئی اے اور ایک کو بینکنگ کورٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ‏انٹی نارکوٹکس عدالتیں پشاور، انٹی کرپشن ایمگریشن ابیٹ آباد اور بینکنگ کورٹ ڈی آئی خان میں امور جاری رکھیں گے ۔
یاد رہے کہ ‏پشاور میں اب 8 کی بجائے 4 احتساب عدالتیں کام کرینگی، 4 ختم کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 19 مئی عزہ ملین مارچ کی قیادت امیر حافظ نعیم الرحمان کریں گے