سائفر و توشہ خانہ کیسز، اسلام آباد ہائیکورٹ کے خصوصی بینچ تشکیل

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کے سائفر و توشہ خانہ کیسز کیلئَے دائر اپیلوں سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے خصوصی بینچ تشکیل دیدئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں پیر کے دن سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بینچ سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنے گا۔
یاد رہے کہ سائفر کیس میں رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپیلیں اورع بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے حوالے سے اپیل بھی اسی دن سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ سائفر و توشہ خانہ کیسز کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 40کروڑ ڈالر قرض کی منظوری