حصول انصاف کیلئے آئے ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

ویب ڈیسک: احاطہ عدالت سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے نیا ایس او پیز تیار کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے تیار تیار کئے گئے 16 نکاتی ایس او پیز ڈی ایس پی لیگل نے متعلقہ افسران کو بھجوادیے۔
یاد رہے کہ عدالت کی جانب سے ایس او پی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جج کے حکم کی صورت میں احاطہ عدالت سے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر کی جانب سے حکم دیا گیا ہے کہ انصاف کے حصول کے لیے آنے والے ملزم کی احاطہ عدالت سے گرفتاری نا کی جائے۔

مزید پڑھیں:  وانا بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال، امن و آمان کی بحالی کیلئے عوام سڑکوں پر نکل آئے