بجلی 7 روپے 13 پیسے مہنگی ہونے کی درخواست پر فیصلہ محطوظ

ویب ڈیسک: سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے متعلق انکوائری پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ یاد رہے کہ بجلی 7 روپے 13 پیسے مہنگی کرنیکی درخواست دی گئی تھی۔
چیئرمین نیپرا وسیم مختار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بجلی 7 روپے 13 پیسے مزید مہنگی کرنے پر تشویش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کو ربڑ سٹمپ نہ سمجھا جائے۔ صارفین کی شکایات سے متعلق ایپ لانچ کی جائے گی جس سے ان کو شکایات درج کرانے میں آسانی رہے گی۔
سی پی پی حکام کا کہنا ہے کہ جنوری کا فیول پرائس 7 روپے 13 پیسے بنتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار رواں سیزن میں مجموعی طور پرکم رہی۔
اس حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے ممبر نیپرا نے بتایا کہ ساؤتھ نارتھ پر سسٹم کے باعث تقریباً 50 فیصد 26 ارب روپے ایف سی اے صارفین پرپڑھے گا۔

مزید پڑھیں:  پاسپورٹ بنوانے کی کوشش :افغان شہری 3ایجنٹوں سمیت گرفتار