ایبٹ آباد، ڈولی لفٹ سے گر کر نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں ڈولی لفٹ سے گر کر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایبٹ آباد کے تھانہ لورا کی حدود نڑہوتر کے مقام پر پیش آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولی لفٹ میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں جس میں سفر کرتے ہوئَ گر کر نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیاہے کہ جاں بحق نوجوان کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈولی لفٹ سے گر کر معتدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :افغان شہری نے مالک مکان کے 5سالہ بچے کو اغواء کر لیا