پشاور ہائیکورٹ کا افغان شہری کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم

ویب ڈیسک:پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور صاحبزادہ اسداللہ نے نادرا کو افغان شہری کو پاکستان کا اصل قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔
دو رکنی بنچ نے درخواست گزار مسماة رشیدہ کی رٹ پر سماعت ،دوران سماعت اس کے وکیل حسیب ایاز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے حالیہ میں دیگر کئی افغان شہریوں کو پاکستان اوریجن کارڈ جاری کئے ہیں اسلئے درخواست گزار ایک پاکستانی خاتون شہری ہے جسکا شوہر افغان شہری ہے اور پاکستان شہریت حاصل کرنے کا حقدار ہے۔
پاکستان اوریجن کارڈ کی بدولت افغان شہری پاکستان میں غیر معینہ مدت تک رہائش اختیار کر سکتا ہے۔
ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران حالیہ میں جاری شدہ فیصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیس کا فیصلہ افغان شہری کے حق میں جاری کیا ۔
ہائی کورٹ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سائل پاکستانی شہریت حاصل کرنے کے لئے وزارت داخلہ سے رجوع کریگا اور تمام قانونی شرائط پوری کرنے کے بعدپاکستان شہریت کا حقدار ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی بقایاجات کی ادائیگی سے مشروط کر دی گئی