شوکاز نوٹس جاری

بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان: شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر علی خان کے خلاف بیان دینے پر پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی رہنماء شیر افضل مروت کو بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دینے پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے خلاف بیان دیا ہے، انہوں نے ایسا کرتے ہوئے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے، پارٹی کی جانب سے بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
اظہار وجوہ نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت 2 دن کے اندر غیر مشروط معافی نامہ جمع کروائیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر شیر افضل مروت کا جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم ، قبائل کے مابین شدید فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق،37 زخمی