نگران وزیراعلیٰ پنجاب

مریم نواز سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریم نوازسے جاتی ملاقات کی اور ن لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزدگی پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونا ایک روشن مثال ہے، آپ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پورا یقین ہے آپ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ لکھیں گی، پنجاب اور عوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی۔
مریم نواز نے سید محسن نقوی کی نگران وزیراعلیٰ کے طورپر عوامی خدمات کو سراہا۔
نگران وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نامزد وزیراعلیٰ کو بریف بھی کیا۔
نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو میں کہا کہ آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

مزید پڑھیں:  وانا بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال، امن و آمان کی بحالی کیلئے عوام سڑکوں پر نکل آئے