اپوزیشن لیڈر

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ نہ ہوسکا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا، قلیل تعداد میں ہونے کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں منقسم نظر آرہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نے اکرم درانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا پلان بنایا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔
پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ ن لیگ کو ساتھ ملا کر اپوزیشن لیڈر لایا جائے، اپوزیشن جماعتیں تاحال اجلاس بھی بلانے میں ناکام ہیں۔
دوسری جانب سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی جلیل جان نے کہا ہے کہ جے یو آئی خیبرپختونخوا اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ہے، اپوزیشن لیڈر لانے سے متعلق جلد فیصلہ ہو جائے گا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی تعداد 23 ہے، جے یو آئی کے 9، ن لیگ کے 8، پی پی پی کے 5، اے این پی اور پی ٹی آئی پی کا 1، 1 امیدوار ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پرو وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی کی تقرری نوٹیفکیشن کے ایک روز بعد منسوخ