ن لیگ کے ملک احمدخان سپیکر پنجاب اسمبلی،ظہیراقبال ڈپٹی سپیکرمنتخب

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی اور ظہیراقبال چنڑڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئے ہیں ۔
سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے ہوا جس میںملک احمد خان 224 ووٹ اورملک ظہیر اقبال چنڑ 220نے 224ووٹ حاصل کئے ۔
ملک احمد خان کے سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مریم نواز نے سیٹ سے اٹھ کر مبارکباد دی۔
ن لیگ کے ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے تھاجنہیں 96ووٹ ملے ۔
سپیکر سبطین خان کی صدارت میں پنجاب اسمبلی اجلاس کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیرسے شروع ہوا۔
مسلم لیگ ن کی نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر شور شرابا ہوا اور سنی اتحاد کونسل اورن لیگ کے ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔
نماز مغرب کے وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو نئے اسپیکر کے انتخاب کا عمل شروع کیا گیا۔
سپیکر کیلئے ن لیگ کے ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے تھا۔ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جہاں 327 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔
سپیکر ملک احمد خان نے عہدے چارج سنبھالنے کے بعد ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹ کا عمل شروع کرایا ۔
ڈپٹی سپیکر کے لئے بھی ووٹنگ خفیہ طریقے سے ہوئی جس میں ن لیگ کے ظہیراقبال چنڑ 220جبکہ سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی نے 103ووٹ حاصل کئے ۔
قبل ازیں سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ان کے ارکان کو اسمبلی آنے سے روکا جا رہا ہے، میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کی مقبوضہ بیت المقدس میں کارروائی، ترک سیاح شہید