اپروپیگنڈہ مسترد

پاکستانی سرزمین پر ایرانی فورسزکی کارروائی کاپروپیگنڈہ مسترد

ویب ڈیسک:ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانی سرزمین پر ایرانی فورسز کی کارروائی کو گمراہ کن پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔
ایرانی میڈیا ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فورسز کی کارروائی میں جیش العدل کا سرغنہ اسماعیل شاہ بخش اور ساتھی مارے گئے اسماعیل شاہ بخش ایران میں دہشت گرد حملوں کا ملزم تھا۔
دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق نہ ایسا کوئی واقع پیش آیا، نہ سرکاری ایرانی میڈیا نے اسے رپورٹ کیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن "مرگ بر سرمچار” کی خفت مٹانے کے لیے اسمگلرز کی کراس فائرنگ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف فریق بننے کا فیصلہ