آئِی ایم ایف کو بانی پی ٹی آئی کا خط لکھنا ملک دشمنی ہے، محمد علی شاہ باچا

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے رہنما سید محمد علی شاہ باچا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئِی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی ہے۔ ان کی جانب سے خط لکھنا افسوس ناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
ایک سوال کے جواب میں محمد علی شاہ باچا کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخوا کے عوام نے مسترد کیا جبکہ ان کی جانب سے احتجاج سندھ میں ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مولانا احتجاج پی ٹی آئی کے خلاف کریں تو ہم ان کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، شجرکاری مہم کے دوران 10 ہزار پودے لگائے جائیگے